Sunday, January 5, 2025
ہومSportsپاکستان نے انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی



پاکستان نے ایران کو شکست دے کر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔

تہران میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ایران کو 3-1 سے شکست دی۔

فائنل میں پاکستان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 18-25، 23-25 اور 25-27 رہا۔

پاکستان انڈر 18 کے محمد یحییٰ، طلال احمد اور خضر حیات نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

ایونٹ میں فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان کے محمد یحییٰ کو ٹورنامنٹ کا بااثر ترین پلیئر اور بہترین ہٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ طلال احمد کو بہترین سیٹر اور جبران کو بہترین بلاکر کا ایوارڈ ملا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں