کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن )لفظوں کے کھیل سکریبل میں پاکستان نے ایک اورکارنامہ انجام دیتے ہوئے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔
پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان سری لنکا میں جاری ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپیئن شپ میں 23 میں سے 19 گیمز میں حریفوں کومات دے کر چیمپئن شپ کے فاتح رہے۔
اس فتح کے بعد پاکستان 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں دنیا کے 138 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔