Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپاکستان والی بال کے لیے تاریخی لمحہ, 3 میچوں کی سیریز کے...

پاکستان والی بال کے لیے تاریخی لمحہ, 3 میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا دورہ


اسلام آباد (تصور حسین)پاکستان والی بال کے لیے ایک تاریخی لمحے میں، آسٹریلوی ٹیم3 میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں پاکستانی سرزمین پر آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم 26 مئی کو پاکستان پہنچے گی جس کے میچز 28، 29 اور 30 ​​مئی کو شیڈول ہیں۔

اس بات کا اعلان چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ یہ سیریز پاکستان والی بال کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، اور شائقین آنے والے دلچسپ میچوں کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں دوسری سنٹرل ایشیئن والی بال لیگ کا انعقاد 11 سے 17 مئی تک شیڈول ہے۔ جس میں سنٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن سے منسلک 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان کے علاوہ ایران, بنگلہ دیش, سری لنکا ,افغانستان ,کرغستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں