Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپاکستان ویمن فٹسال ٹیم اگلے سال ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لے...

پاکستان ویمن فٹسال ٹیم اگلے سال ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لے گی


علامتی فوٹو

پاکستان ویمن فٹسال ٹیم اگلے سال ایشین کپ کوالیفائر میں حصہ لے گی۔ قومی ویمن ٹیم پہلی مرتبہ کوالیفائرز میں حصہ لے رہی ہے۔

جنوری میں ہونے والے کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔ ایشین کوالیفائر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ 

گروپ بی کے کوالیفائرز کی میزبانی انڈونیشیا کرے گا جبکہ میزبان ملک کے علاوہ ہانگ کانگ اور کرغیزستان بھی اس میں شامل ہیں۔ 

پاکستان ٹیم 11 جنوری کو ہانگ کانگ، 13 جنوری کو کرغزستان اور 17 جنوری کو انڈونیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ پاک بھارت میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

چار گروپ کی دو، دو ٹاپ ٹیمیں، ایک تیسری بہترین ٹیم کے ساتھ چین میں مئی میں ہونے والے ایشین کپ میں حصہ لیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں