Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپاکستان ٹیم کو ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں شکست

پاکستان ٹیم کو ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں شکست


فائل فوٹو

پاکستان ٹیم کو ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں شکست ہوگئی۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔

108 رنز کا ہدف پاکستان نے ایک گیند قبل 2 وکٹ پر حاصل کیا تھا، عامر یامین 24 اور فہیم اشرف 19 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

پاکستان کے محمد اخلاق اور آصف علی نے 32، 32 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 1 وکٹ پر 107 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 3 وکٹ سے ہرایا تھا۔

104 رنز کا ہدف سری لنکانے ایک گیند قبل 3 وکٹ پر حاصل کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں