Monday, January 6, 2025
ہومSportsپاکستان ٹیم کے کوچز کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر...

پاکستان ٹیم کے کوچز کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر ہوگا، ذرائع


فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔ وائٹ بال اور ریڈ بال کوچ کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ ختم ہوچکی، اسسٹنٹ کوچ کےلیے 20 اپریل تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچز اور اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کا اعلان نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔

وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کےلیے خواہشمند امیدواروں کے درخواست جمع کروانے کی تاریخ 15 اپریل تھی جبکہ اسسٹنٹ کوچ کےلیے آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔

گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کے وائٹ بال اور ریڈ بال کے کوچز کےلیے نام فائنل ہو چکے ہیں جبکہ اظہر محمود کو دونوں فارمیٹ کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اظہر محمود اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں