Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsپاکستان کرکٹ بورڈ سے 2عہدیداروں نے راہیں جدا کر لیں

پاکستان کرکٹ بورڈ سے 2عہدیداروں نے راہیں جدا کر لیں



(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے بھی بورڈ سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔تانیہ ملک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔تانیہ ملک نے 2021 میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں ویمن ونگ کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر صہیب شیخ بھی عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔  صہیب شیخ 2016 سے 2019 تک پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے، جبکہ 13 ماہ قبل انہوں نے دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر پی ایس ایل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات؛کس ملک کے ووٹرز امیدوار کے مقدر کا فیصلہ کرسکتے ہیں؟جانیے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں