Friday, December 27, 2024
ہومSportsپاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کو بڑی پیشکش کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کو بڑی پیشکش کردی



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن علی کو بیرون ملک علاج کی پیشکش کردی ہے۔ 

سما نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی سےپاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی انجری کے معاملے پر رابطہ کرلیاہے۔حسن علی کو آگاہ کیا گیا کہ ان کی کہنی کا علاج انگلینڈ میں کروایا جائے گا، حسن علی کی کہنی کی سرجری اگست کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ، وہ پی سی بی کے خرچے پر25 یا 26 اگست کو  انگلینڈ روانہ ہونگے۔یاد رہے کہ  حسن علی کاونٹی سیزن کھیلتے ہوئے کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، حسن علی کہنی کی سرجری کے بعد تین سے چار ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے،حسن علی دسمبر سے کرکٹ میں واپسی کرینگے۔  





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں