Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا سیشن کا نوٹس لے...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا سیشن کا نوٹس لے لیا



پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شرکت کا بورڈ نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شرکت کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے سوشل میڈیا اسپیس میں شرکت پر پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات سیشن کو سینٹرل کنٹریکٹ کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دراصل پی سی بی کو خدشہ ہے کہ سوشل میڈیا سیشن کی صورت میں کھلاڑی کسی تنازع میں نہ پڑ جائے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اس حوالے سے کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹ سے بات چیت کرے گا، بورڈ نے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کو بھی اس حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سابق کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن میں حصہ لیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں