لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج پریس کانفرنس شیڈول ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ محسن نقوی پریس کانفرنس میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ وہاب ریاض کو دوبارہ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں ملنےکا امکان ہے جبکہ سابق آل راونڈر عبدالرزاق رکن کے طور پر مضبوط امیدوار ہیں۔
خیال رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنٹ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی شامل تھے۔