Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ زمبابوے سے جنوبی افریقا روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ زمبابوے سے جنوبی افریقا روانہ


تصویر: اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ زمبابوے کے شہر بلاوائیو سے جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

زمبابوے سے سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، حارث رؤف، صائم ایوب، ابرار احمد، محمد حسنین، عثمان خان، عباس آفریدی، جہانداد خان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عمیر بن یوسف ڈربن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

کپتان محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی ٹیم کو ڈربن میں جوائن کریں گے۔

حسیب اللّٰہ خان، عرفات منہاس، عامر جمال، صاحبزادہ فرحان اور قاسم اکرم براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز 1-2 سے جیتی تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں