Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsپاکستان کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ سے روانہ ہو گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیوزی لینڈ سے روانہ ہو گی


— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کل (پیر کو) نیوزی لینڈ سے روانہ ہو گی۔

پاکستان ٹیم کا ایک گروپ کل رات آکلینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہو گا جس کے کھلاڑی اور دیگر لوگ اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

پاکستان کے لیے روانہ ہونے والے کھلاڑی 23 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے، لاہور کے لیے روانہ ہونے والوں میں عامر جمال کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ شامل ہے جبکہ پشاور جانے والے کھلاڑیوں میں افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

کراچی جانے والے کھلاڑی صائم ایوب اور حسیب اللّٰہ ہیں، جبکہ عمر گل، یاسر عرفات، حارث رؤف، زمان خان، محمد نواز اسلام آباد اور اسامہ میر سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑی کل کرائسٹ چرچ سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوں گے جن میں بابر اعظم، وسیم جونیئر، محمد رضوان اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شاہین آفریدی اور اعظم خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے دبئی میں ٹھہریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ نیوزی لینڈ کا اختتام 5 ٹی ٹوئنٹی میچز  کی سیریز میں چار ایک کی شکست سے ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں