Monday, January 6, 2025
ہومSportsپاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی...

پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کی کہانی ۔۔۔ مزدور کے بیٹے نے کیسے اولمپکس گولڈ میڈل جیتا ؟ جانیے



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے  ارشد ندیم کی زندگی کی  کہانی  کئی نشیب  و فراز پر مشتمل ہے ۔۔۔  ارشد ندیم ایک مزدور کے بیٹے ہیں اور ان کے پاس ٹریننگ کے اخراجات اور بیرون ممالک سفر کرنے کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے ۔لیکن پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی سے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم اپنے گاؤں والوں کی امیدوں پر کھرا اترے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم 2 جنوری 1997ء کو پنجاب کے گاؤں میاں چنوں میں پیدا ہوئے، 8 بہن بھائیوں میں ارشد ندیم کا تیسرا نمبر ہے۔ ان کے والد محمد اشرف ایک مزدور تھے اور پوری فیملی کے واحد کفیل تھے اس لیے ان کی معاشی حالت زیادہ مضبوط نہیں تھی۔اس لیے جب اُنہوں نے ایتھلیٹ بننے کا فیصلہ کیا تو ان کے پاس ٹریننگ کے اخراجات پورے کرنے اور بیرون ممالک میں ہونے والے مقابلوں میں حصّہ لینے کے لیے سفر کرنے کے پیسے نہیں تھے۔

“جنگ ” کے مطابق  ارشد ندیم کے والد محمد اشرف نے انکشاف کیا کہ ارشد ندیم کو  ابتدائی دنوں میں ٹریننگ اور بیرون ملک سفر کرنے کے لیے گاؤں والوں اور رشتہ داروں نے پیسے دیئے۔

یاد رہے کہ رواں سال جب ارشد ندیم نے ٹریننگ کے لیے نئی جیولین خریدنے کے لیے مدد کی اپیل کی تھی تو نیرج چوپڑا نے بھی ان کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی آواز اُٹھائی تھی۔ارشد ندیم  کو صحت کے حوالے سے بھی کچھ مسائل کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ سال اُنہیں اپنے گھٹنے کی سرجری بھی کروانی پڑی تھی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں