Monday, December 23, 2024
ہومSportsپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جنوبی افریقہ نے سکواڈ کا اعلان کر...

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز جنوبی افریقہ نے سکواڈ کا اعلان کر دیا


(24 نیوز)جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے  سب سے مضبوط دستیاب سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جس کی قیادت ٹیمبا بووما کے سپرد کی گئی ہے،پروٹیز کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں کاگیسو ربادا، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی کی واپسی ہوئی ہے۔

اسے بھی پڑھیں:قومی ٹیسٹ کرکٹرز کی کل جنوبی افریقہ روانگی 

18 سالہ فاسٹ باؤلر کفوینا مافاکا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ واحد ان کیپڈ کھلاڑی ہیں جبکہ انہوں نے اس سال انڈر 19 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جنوبی افریقی  سکواڈ میں ٹیمبا باوما (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو جانسن، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر )، کیشو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، اینڈائل ، کاگیسو ربادا، ٹریسٹان اسٹبس، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی اور ریسی وین۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز 17 سے 22 دسمبر تک جنوبی افریقہ میں شیڈولڈ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں