Saturday, December 28, 2024
ہومSportsپاکستان کی مکسڈ مارشل آرٹس میں ایک اور کامیابی

پاکستان کی مکسڈ مارشل آرٹس میں ایک اور کامیابی



(24نیوز)مکسڈ مارشل آرٹس  کے میدان میں ایک اور شاندار  کامیابی ،یوتھ کیٹیگری میں پاکستان کے محمد ثاقب نے 52.2 کلوگرام ویٹ کلاس میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

 یہ ایونٹ گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس (گاما) کے زیر اہتمام انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہوا، جس میں 63 ممالک کے 600 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان کی جانب سے صرف 6 کھلاڑیوں کو یوتھ اور سینئر کیٹیگریز میں میدان میں اتاراگیا،پاکستان نے اس ایونٹ میں محدود وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔یوتھ کیٹیگری میں محمد ثاقب نے 52.2 کلوگرام ویٹ کلاس میں گولڈ  میڈل جیتا، جبکہ محمود کمال نے 93 کلوگرام اور +93 کلوگرام وزن کیٹیگریز میں دو کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔

 اس ایونٹ میں  کراچی سے تعلق رکھنے والے داؤد جان نے سینئر کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی، داؤد جان نے 61.2 کلوگرام ویٹ کلاس میں ورلڈ نمبر 3 کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا،انہوں نے ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

  دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت کی جانب سے  30 کھلاڑیوں کو  میدان میں اتارا گیا، جبکہ قازقستان اور یوکرین نے بالترتیب 40 اور 50 انٹریز کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کی،  پاکستان کے کھلاڑیوں نے محدود وسائل اور سہولیات کے باوجود ہر ایونٹ میں میڈلز جیت کر اپنی محنت اور عزم کا لوہا منوایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں