Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپاکستان کے طیب اکرام 8 سال کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر...

پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب


طیب اکرام— فائل فوٹو

پاکستان کے طیب اکرام 8 برس کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہو گئے۔

طیب اکرام مسلسل دوسری مرتبہ ایف آئی ایچ کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

طیب اکرام ایف آئی ایچ کے 8 سالہ مدت کے لیے منتخب ہونے والے پہلے صدر ہوں گے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے آئین میں ترمیم کر کے صدر کی مدت کو 8 برس کر دیا۔

ایف آئی ایچ کے کانفرس اجلاس میں دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

طیب اکرام کے بلا مقابلہ صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن منتخب ہونے کا اعلان عمان میں کانگریس کے اجلاس میں کیا گیا.

وہ 2032ء تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں