سن سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے کلاسک کے بعد ایکویپڈ کلاس میں بھی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔نوح بٹ کی شاندار کارکردگی کا آغاز اسکواٹ کے مقابلے سے ہوا، جہاں انہوں نے 340 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اس کے بعد بینچ پریس میں بھی انہوں نے کمال دکھاتے ہوئے 210 کلوگرام وزن اٹھایا اور ایک اور طلائی تمغہ جیتا۔ ڈیڈ لفٹ میں بھی ان کی کارکردگی لاجواب رہی جہاں انہوں نے 300 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔
مجموعی طور پر نوح بٹ نے 850 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ چیمپئن شپ کا ایکویپڈ ٹائٹل اپنے نام کیا۔اس سے قبل نوح بٹ نے کلاسک کلاس میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا تھا ۔