Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsپاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن نےاولمپیئن طاہر زمان کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے کہا کہ طاہر زمان نہ صرف ہاکی لیجنڈ ہیں بلکہ باقاعدہ کوالیفائڈ کوچ بھی ہیں جنہیں جدید تکنیکی لحاظ سے کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف میرطارق حسین بگٹی نے انکی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔اولمپیئن طاہر زمان کل چین میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں