لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کر لیا گیا، وہ پہلی خاتون ہیں جو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بنی ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کی کانگریس کے اہم اجلاس میں شہلا رضا کا بطور صدر انتخاب ہوا، انہیں متفقہ طور پر اس عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے، دورانِ اجلاس شجاع اقبال پاشا کا بطور سیکرٹری فنانس انتخاب کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہےکہ کانگریس کے اجلاس میں نیشنل بینک اور پاکستان کسٹمز کے نمائندے بھی شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر مجموعی 64 میں سے 54 ممبران اجلاس میں موجود تھے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے شہلا رضا پی ایچ ایف کی نائب صدر کے فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔