اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی پر عملی اقدامات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں منیب الرحمان اور احتشام اسلم کو ملازمت دیدی گئی۔
زرعی ترقیاتی بینک کے صدر طارق یعقوب نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے جاب لیٹرز رانا ثنا اللہ کے سپرد کیے،اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شعبہ جاتی کھیلوں کی بحالی، وزیراعظم کی کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر اور رانا ثناءاللہ کی ملاقات میں نیشنز کپ کے مقابلوں میں شریک پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی پولینڈ سے آن لائن شرکت کی۔