Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپاک انگلینڈ ویمنز دوسرا ون ڈے بارش کے باعث رک گیا

پاک انگلینڈ ویمنز دوسرا ون ڈے بارش کے باعث رک گیا


تصویر بشکریہ کرک انفو

پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

ٹاؤنٹن میں آج پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ میں 6.5 اوورز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بغیر نقصان کے 29 رنز بنائے تھے کہ جس کے بعد میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

پاکستان کی صدف شمس 18 اور سدرہ امین 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 37 رنز سے ہرایا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں