Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہونگے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہونگے


—فائل فوٹو

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہوں گے۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میں پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے۔

شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئی ہیں، تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔

پی سی بی گیلری میں نشستیں جمعرات اور جمعے (دن 1 اور 2) کے لیے 2000 روپے میں دستیاب ہوں گی جبکہ ٹیسٹ میچ کے بقیہ دنوں میں شائقین گیلری کے ٹکٹ 2500 روپے میں خرید سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں