راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز جاری ہیں۔
اس حوالے سے آج ہونے والے دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔