Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپرتھ : تیسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی آدھی ٹیم...

پرتھ : تیسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 79رنز پر آؤٹ ہو گئی



پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 79کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق تین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 میزبان آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری، آسٹریلوی اوپنر بلے باز جیک فریزر 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے، کینگروز کا دوسرا نقصان 39 رنز پر ہوا جب آرون ہارڈی شاہین آفریدی کی گیند پرآغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جوش انگلیس  56کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے.

آسٹریلیا کے 72کے مجموعی سکور پر  چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میتھیو شارٹ 22رنز پر حارث رؤف کاشکار بنے۔ پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ79رنز پر گر گئی ،گلین میکسویل کو صفر پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ 

پاکستان کو سکواڈ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین پر مشتمل ہے۔
آسٹریلیا کے سکواڈ میں میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس (کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس شامل ہیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں