راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے21 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 205رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ شروع ہوا تو اوپنرز بابر اعظم اور صائم ایوب نے چھٹے اوور تک شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی سکور 84 رنز تک پہنچا دیا تاہم آخری گیند پر صائم ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد کوہلر کیڈمور 5 ، بابر اعظم ن انفرادی 64 رنز پر آؤٹ ہوئے، پہلی تینوں وکٹیں اسامہ میر کے حصے میں آئیں، حسیب اللہ 31، آصف علی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔عامر جمال اورپاول نے20اوورز کے اختتام پر 204رنز بنالئے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں سات میچز کھیل کر 6 میں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسری جانب پشاور زلمی نے 7 میں سے صرف 3 میچز میں کامیابی حاصل کی۔