Saturday, January 4, 2025
ہومSports پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے سیزن 9کے شیڈول پر پی...

 پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے سیزن 9کے شیڈول پر پی سی بی کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا


 پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے سیزن 9کے شیڈول پر پی سی بی کو احتجاج ریکارڈ کرا …

   Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور زلمی نے پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے سیزن 9کے شیڈول پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پشاور زلمی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر پشاور میں پی ایس ایل 9کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے تھا۔ میچز کے شیڈول اور وینیوز کے انتخاب پر پشاور زلمی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے صرف چار میچ راولپنڈی اور صرف ایک مقابلہ کراچی میں رکھے جانے پر زلمی انتظامیہ کو مایوسی ہوئی۔شیڈول ریلیز ہونے سے قبل ہی پشاور زلمی نے 5میچ پشاور سے قریب وینیو راولپنڈی اور کراچی میں زلمی کی سپورٹ ہونے کی وجہ سے وہاں 3میچ کرانے کی درخواست کی تھی۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق ٹیم کے سپورٹرز پشاور سے راولپنڈی آ کر ہائوس فل کرتے ہیں۔ کراچی میں بھی پشاور زلمی کے مداح بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کی طرف سے پی سی بی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لاہور میں شیڈول 4میچوں کو کم کرکے راولپنڈی میں 5اور کراچی میں 3میچ کرائے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل –





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں