Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsپہلا ٹیسٹ, پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا...

پہلا ٹیسٹ, پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ



(24نیوز) بنگلہ دیش کے خلاف 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں  شاہینوں کی بیٹنگ  ایک بار پھرلڑکھڑا گئی ۔
 پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا،قومی ٹیم کے 2 کھلاڑی صرف 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے،اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور 14 گیندوں پر محض 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے،عبداللہ شفیق کے بعدبیٹنگ کےلیے آنے والے کپتان شان مسعود بھی  ناکام ہو گئے اور 11 گیندوں پر 6 رنز بنا کر شرف الاسلام کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔ 

بنگلا دیش نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم  گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا،میچ صبح 10 بجے شروع ہونا تھا لیکن صبح سویرے سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں 10 ملی میٹر تک بارش  کے باعث گراؤنڈ گیلا ہوگیا،بعد ازاں آفیشلز کی جانب سے معائنے کے بعد ٹاس ہوا جسے جیتنے کے بعد بنگلا دیش نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ 

پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی  ٹیم عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل ( نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی پرمشتمل ہے جبکہ بنگلا دیشی سکواڈ  میں نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن،شادمان اسلام،شکیب الحسن،شرف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن شامل ہیں۔

قبل ازیں، دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں، ٹیموں کو ہوٹلز سے اسٹیڈیم تک آمد کے دوران شاہراہ پر ٹریفک نہیں تھی جبکہ کڑی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

ٹیموں کی موومنٹ کے دوران راولپنڈی سے آئی جے پی راولپنڈی سیکشن پر میڑو بس سروس بھی مکمل بند رکھی گئی۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشن حافظ کامران اصغر خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یادرہے کہ پاکستان اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے نمبر پر ہے، اس نے چیمپئن شپ میں دو سیریز کھیلی ہیں، سری لنکا کے خلاف اس نے 2 صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے 3 صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان اس سیزن میں 9 ٹیسٹ میچ کھیلے گا جو 99-1998 کے بعد سے اس کا مصروف ترین ٹیسٹ سیزن ہے، ان میں سے 7 ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں بنگلہ دیش کے خلاف دو اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف تین اور اگلے سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اس سال اپریل میں اپنی تقرری کے بعد پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے، یہ شان مسعود کا بطور کپتان ہوم سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہو گا جس سے ٹیم کے لیے ریڈ بال کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں