ہندوستان کو دوسری اننگز میں جلد ہی جھٹکا لگا جب کپتان روہت شرما تیسرے اوور میں تسکین احمد کی گیند پر ذاکر حسن کو کیچ دے بیٹھے۔ روہت نے محض 5 رنز بنائے۔ جلد ہی یشسوی جیسوال بھی ناہید رانا کی گیند پر وکٹ کیپر لٹن داس کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔
ہندوستان کو تیسرا نقصان وراٹ کوہلی کی صورت میں 67 رنز پر ہوا، جب وہ مہدی حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ کوہلی نے 37 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رنز بنائے۔ اس کے بعد شبھمن گل اور رشبھ پنت کی شاندار شراکت نے ہندوستانی اننگز کو مستحکم کیا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 167 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔