Monday, January 6, 2025
ہومSportsپہلا ٹی20: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہراتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنادیا

پہلا ٹی20: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہراتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنادیا


فوٹو بشکریہ کرک انفو

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاور پلے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایڈنبرا میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین ٹیم نے ابتدائی 6 اوورز میں 113 رنز بنا ڈالے۔ 

آسٹریلیا نے 150 سے زائد رنز کا ہدف 10 سے کم اوور میں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 154 رنز بنائے، آسٹریلیا نے یہ ہدف 9.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 80 رنز بنائے، انکی اننگز میں میں 5 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، مچل مارش نے 12 گیندوں پر 3 چھکے اور 5 چوکوں سے 39 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں