Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بہترین کار کردگی پر ایڈن مارکرم...

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف بہترین کار کردگی پر ایڈن مارکرم پلئیر آف دی میچ قرار



سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم نے حالیہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کوورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی جذباتی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ واقعی تناؤ بڑا مقابلہ تھا، لیکن صحیح نتیجہ حاصل کرنا بہت معنی رکھتا ہے، فائنل میں پہنچنا ایک خاص موقع ہے اور اس وقت سکون کے ساتھ ساتھ جذبات سے بھی بھرا ہوا ہوں۔

 انہوں نے کہاخواہش تھی کہ میں آخر تک رہتا اور ٹیم کو اختتام تک لے جاتا، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ ہر دن ایک نیا چیلنج ہوتا ہے اور آپ کو اپنے اختیارات اور گیم پلان کو حالات کے مطابق بدلنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سنگِ میل کے پیچھے نہیں بھاگتا، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میں کوئی ریکارڈ نہیں توڑنے والا، میرے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کے لیے میچ جیتوں اور جیت میں حصہ ڈالوں جب آپ ٹیم کی جیت میں اثر ڈال سکیں  تو یہ سب کچھ قابلِ قدر لگتا ہے۔مارکرم نے پچ کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، “وکٹ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا۔ یہ کچھ اوپر نیچے تھی اور کافی لیٹرل موومنٹ بھی موجود تھی۔ بیٹنگ میں صرف ٹکنے کے لیے نہیں، بلکہ سکور کے توازن کو بھی برقرار رکھنا ضروری تھا۔ خوش قسمتی سے، اس ہفتے سب کچھ اچھا رہا۔ایڈن مارکرم کی شاندار کارکردگ نے انہیں پلیئر آف دی میچ کے اعزاز کا مستحق بنایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں