پیرس اولمپکس میں شریک مصری ریسلر محمد السعید کو کیفے کے باہر ایک خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مصری ریسلر کو آج صبح ایک پیرس میں ایک کیفے کے سامنے سے گرفتار کیا گیا، ان پر خاتون کو چھونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
السعید نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، تاہم پیرس اولمپک کے دوران 67 کلو گرام ریسلنگ کے مقابلے میں وہ آذربائیجان کے کھلاڑی سے شکست کھا گئے تھے۔
فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ مصری ریسلر کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔