Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsپیرس اولمپکس: دریائے سین کا پانی آلودہ ہونے سے ٹرائیتھلون ریس ملتوی

پیرس اولمپکس: دریائے سین کا پانی آلودہ ہونے سے ٹرائیتھلون ریس ملتوی


  • دریائے سین کا پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے منگل کو شیڈول مردوں کی ٹرائیتھلون ریس ملتوی
  • حالیہ بارشوں کے بعد دریا کا پانی گدلا ہو چکا ہے جب کہ منگل کو دریا کا لیول بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
  • تیز بارشوں کی وجہ سے دریائے سین میں عموماً ای- کولی اور دیگر بیکٹریا کا لیول بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
  • مردوں کی ٹرائیتھلون ریس بدھ کو کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ خواتین کی ٹرائیتھلون ریس بھی اسی روز ہونا ہے، انتظامیہ
  • دریائے سین میں پانچ اگست کو ٹرائیتھلون مکس ریس جب کہ آٹھ اور نو اگست کو خواتین اور مردوں کی سوئمنگ میراتھن ایونٹس بھی شیڈول ہیں۔

ویب ڈیسک—فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس 2024 کے مقابلے جاری ہیں۔ لیکن انتظامیہ نے دریائے سین کا پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے منگل کو مردوں کی شیڈول ٹرائیتھلون ریس ملتوی کر دی ہے۔

ٹرائیتھلون ریس میں رننگ، سائیکلنگ اور سوئمنگ تینوں ایک ساتھ کی جاتی ہیں۔

اس ریس کا سوئمنگ کا مرحلہ دریائے سین میں ہونا تھا۔ لیکن پیرس میں حالیہ بارشوں کے بعد دریا کا پانی گدلا ہو چکا ہے جب کہ منگل کو دریا کا لیول بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تیز بارشوں کی وجہ سے دریائے سین میں عموماً ای-کولی اور دیگر بیکٹریا کا لیول بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

اولمپکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مردوں کی ٹرائیتھلون ریس بدھ کو کرانے کی کوشش کر رہی ہے جب کہ خواتین کی ٹرائیتھلون ریس بھی اسی روز ہونا ہے۔

دریائے سین میں پانچ اگست کو ٹرائیتھلون مکس ریس جب کہ آٹھ اور نو اگست کو خواتین اور مردوں کی سوئمنگ میراتھن ایونٹس بھی شیڈول ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے دریائے سین کے پانی کے نمونوں کے ٹیسٹ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی خواتین اور مردوں کی ٹرائیتھلون ریس کا انعقاد کیا جا سکے گا جب کہ منگل، بدھ اور جمعرات کو طوفان کی پیش گوئی ہے اس صورت حال میں ایونٹ کی ری شیڈولنگ مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو دریائے سین میں منعقد ہوئی تھی اور مختلف ممالک کے ایتھلیٹس کشتیوں میں سوار ہو کر تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

افتتاحی تقریب کے روز زبردست بارش ہوئی تھی جو اگلے روز تک جاری رہی تھی۔

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کا منظر

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کا منظر

بارش کے باعث ٹرائیتھلون ریس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس دریائے سین کا پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے اتوار اور پیر کو پریکٹس نہیں کر سکے تھے۔

منتظمین اور شہری انتظامیہ پرامید ہے کہ منگل کو موسم صاف ہونے اور سورج کی تپش سے دریائے سین میں بیکٹریا کا لیول بہتر ہو جائے گا۔

پیرس کے میئر اینی ہیڈلگو نے دو ہفتے قبل ہی دریائے سین میں تیراکی کی تھی۔

ان کے ہمراہ پیرس 2024 کے چیف ٹونی اسٹنگٹ اور دیگر حکام بھی دریائے سین میں ڈبکی لگانے والوں میں شامل تھے۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ سے لی گئی ہیں۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں