Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپیرس اولمپکس سے قبل ٹریننگ کیلئے ارشد ندیم جنوبی افریقہ پہنچ گئے

پیرس اولمپکس سے قبل ٹریننگ کیلئے ارشد ندیم جنوبی افریقہ پہنچ گئے



کیپ ٹائون (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس 2024ء سے قبل پاکستان کے جیولن سٹار ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ بھجوانے کے انتظامات کیے جہاں وہ جوہانسبرگ میں پانچ ہفتوں تک ٹریننگ کریں گے۔روانگی سے قبل ارشد ندیم نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے قوم کی بھرپور سپورٹ پر اظہارِ تشکر کیا، ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کی کہ وہ 5 ہفتوں کی ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں کا رواں سال فرانس کے شہر پیرس میں انعقاد ہوگا جہاں یہ مقابلے 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں