Friday, December 27, 2024
ہومSportsپیرس اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل کس ملک کے نام رہا؟

پیرس اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل کس ملک کے نام رہا؟



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل چین نے جیت لیا۔چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

علاوہ ازیں چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امریکا نے سِلور اور برطانیہ نے برانز میڈل جیتا۔دوسری جانب پیرس اولمپکس میں پاکستان کے گلفام جوزف فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے اور 33 شوٹرز میں سے وہ 22 ویں پوزیشن پر رہے۔گلفام جوزف 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے، انہوں نے 600 میں سے 571 پوائنٹس حاصل کیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں