Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپیرس اولمپکس کا میلہ 26جولائی سے شروع ہوگا 18رکنی پاکستانی دستہ بھی...

پیرس اولمپکس کا میلہ 26جولائی سے شروع ہوگا 18رکنی پاکستانی دستہ بھی شرکت کیلئے تیار



(وسیم احمد) پیرس اولمپکس کا میلہ 26جولائی سے شروع ہوگا، پیرس اولمپکس میلے میں پاکستان کا 18رکنی دستہ شریک ہوگا،تین شوٹرز اور 2آفیشلز پر مشتمل پہلا گروپ جمعہ کو روانہ ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق تین گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم لگارتار تیسری بار اولمپکس سے باہر ہے، پاکستان نے ہاکی میں آخری اولمپک میڈل 32سال پہلے برانز میڈلز جیتا تھا، پاکستان اس بار اتھلیٹکس، شوٹنگ اور سوئمنگ میں حصہ لے گا۔

کشمالہ طلعت اور ارشد ندیم افتتاحی تقریب میں قومی دستےکی قیادت کریں گے،اتھلیٹکس میں ارشد ندیم کے ساتھ فائقہ ریاض نمائندگی کریں گے۔شوٹنگ ٹیم میں کشمالہ طلعت، غلام مصطفی بشیر ،گلفام جوزف شامل ہیں جبکہ سوئمرز محمد احمد درانی اور جہاں آرا نبی دستے کا حصہ ہیں، ٹیم آفیشلز میں اتھلیٹکس کوچ سلمان اقبال بٹ، ڈاکٹر علی شیر باجوہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی ،شیڈول جاری

مینجرشوٹنگ ٹیم کرنل (ر)جنید علی، مینجر سوئمنگ ٹیم کرنل (ر)احمد علی خان شامل اور دستے کے آفیشلز میں محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید شمشاد لودھی، ڈپٹی چیف ڈی مشن، ایڈمن آفیسر زینب شوکت کو شامل کیا گیا۔

خصوصی پرسنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میثاق رضوی دستے کے رکن ہوں گے، ویلفیئر افسر رضوان احمد اور پیرس میں پاکستان سفارتخانے سےکاشف جمیل دستے میں شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں