Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپیرس اولمپکس 2024ء کیلئے بھارتی ایتھلیٹس کی تعداد سامنے آ گئی

پیرس اولمپکس 2024ء کیلئے بھارتی ایتھلیٹس کی تعداد سامنے آ گئی



نئی دہلی (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس 2024ء کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے ایتھلیٹس اور آفیشلز کی تصدیق کر دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  بھارتی اولمپک دستہ 117 ایتھلیٹس اور ریکارڈ 140 آفیشلز پر مشتمل ہو گا، دستے کے 140 آفیشلز میں سپورٹ اسٹاف، کوچز اور دیگر افراد شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 72 افراد کا خرچ حکومت اٹھائے گی، شاٹ پٹ کی آبھا کھاٹوا کوالیفکیشن کے باوجود دستے میں شامل نہیں ہیں اور اس حوالے سے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

بھارتی دستے کے 68 افراد جن میں 11 آئی او اے آفیشلز شامل ہیں وہ اولمپک ولیج میں رہیں گے جبکہ ایتھلیٹس کی معاونت اور کوچنگ کے لیے اضافی 72 افراد پر مشتمل سپورٹ اسٹاف رکھا گیا ہے۔

دستے میں 29 رکنی ایتھلیٹکس ٹیم میں 11 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں، شوٹنگ کے 21، ہاکی کے 19، ٹیبل ٹینس کے 8، بیڈ منٹن، ریسلنگ آرچری اور باکسنگ کے 6 ، 6، گالف کے 4، ٹینس کے 3، سوئمنگ اور سیلنگ کے 2، 2، جوڈو، ایکسٹرین روئنگ اور ویٹ لفٹنگ کا ایک ایک کھلاڑی دستے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کا دستہ 119 کھلاڑیوں پر مشتمل تھا جنہوں نے ایک گولڈ سمیت 7 میڈلز جیتے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں