Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپیرس اولمپک کا 9 واں دن: لکشیہ سین اور لولینا کر سکتے...

پیرس اولمپک کا 9 واں دن: لکشیہ سین اور لولینا کر سکتے ہیں تمغوں میں اضافہ، ہاکی کوارٹر فائنل میں گریٹ برٹین سے مقابلہ


8ویں دن کی مایوس کن کارکردگی کے بعد آج ہندوستانی کھلاڑیوں سے میڈل ٹیلی میں اضافے کی امید کی جا رہی ہے۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم / آئی اے این ایس

user

پیرس اولمپک کے 8 دن مکمل ہوچکے ہیں اور اب تک ہندوستان کی جھولی میں 3 تمغے ہی آئے ہیں اور تینوں ہی برانزمیڈل ہیں۔ 8واں دن ہندوستانی دستے کے لیے زیادہ بہتر نہیں رہا اور کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیابی نہیں ملی۔ آج 9ویں دن کھلاڑیوں سے کافی امیدیں ہیں۔ خاص طور پر بیڈمنٹن میں لکشیہ سین پر سب کی نظریں ہوں گی جو اپنا سیمی فائنل مقابلہ کھیلیں گے۔ اس کے علاوہ باکسنگ میں 75کیلو گرام زمرے میں لولینا بورگیہن کی کارکردگی پر سب کی نظریں رہیں گی جو چین کی لی کیان کا سامنا کریں گی۔

ہاکی میں اب تک شاندار مظاہرہ کرنے والی ہندوستانی ٹیم گریٹ برٹین یعنی برطانیہ سے کوارٹر فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ خواتین شوٹنگ میں اسکیٹ ایونٹ میں مہیشوری چوہان بھی فائنل کی ریس میں برقرار ہیں۔ آج پیرس اولمپک میں ہندوستان کے کھیلوں کا آغاز 25میٹر مینس ریپڈ فائر پسٹل اور مینس گولف کے ساتھ ہوگا۔ اگر کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیت کے مطابق مظاہرہ کیا تو ہندوستان کی میڈل ٹیلی میں آج 3 تمغوں کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

پیرس اولمپک میں آج ہندوستان کا شیڈول:

شوٹنگ:

  • مینس 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کوالیفکیشن پہلا راؤنڈ: وجئے ویر سدھو اور انیس۔ دوپہر: 12.30 بجے سے

  • مینس 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کوالیفکیشن دوسرا راؤنڈ: وجئے ویر سدھو اور انیس۔ شام : 4.30 بجے سے

  • ویمنس اسکیٹ کوالیفکیشن دوسرا دن: ریجا ڈھلون اور مہیشوری چوہان: دوپہر 1.00 بجے سے

  • گولف: مینس انفرادی اسٹروک پلے: چوتھا اور شُبھنکر شرما اور گگن جیت بھُلّر: دوپہر 12.30 بجے سے

ہاکی:

ایتھلیٹکس:

  • ویمنس 3000 میٹر اسٹیپل چیس پہلا دور: پارول چودھری: 1.35 بجے سے

  • مینس لمبی کود کوالیفکیشن: جیسون ایلڈرن: 2.30 بجے سے

مکّے بازی:

بیڈمنٹن:

پال نوکاین:




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں