Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsپیرس اولمپک 2024: منو بھاکر نے تاریخ رقم کی اور ہاکی میں...

پیرس اولمپک 2024: منو بھاکر نے تاریخ رقم کی اور ہاکی میں بھی ہندوستانی ٹیم کو ملی کامیابی، اہم رہا آج کا دن


ہاکی میں ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں ہندوستان نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی، دونوں ہی گول کپتان ہرمن پریت نے داغے۔

user

پیرس اولمپک 2024 کا چوتھا دن ہندوستان کے لیے کئی معنوں میں اہم ثابت ہوا۔ سب سے بڑی بات یہ رہی کہ ہندوستانی خاتون شوٹر منو بھاکر نے آج مکسڈ مقابلے میں کانسہ کا تمغہ حاصل کر ایک ہی اولمپک میں دو تمغے حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس تاریخی کارکردگی کے علاوہ بھی ہندوستان کو آج کچھ اہم خوشخبریاں ملیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آج ہندوستان کا دن پیرس اولمپک 2024 میں کسا رہا۔

 منو بھاکر اور سربجوت کی جوڑی نے جیتا کانسے کا تمغہ:

30 جولائی کو منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے ہندوستان کے لیے بہت خاص بنا دیا۔ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ایونٹ میں اس جوڑی نے کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی منو بھاکر نے تاریخ رقم کر دیا۔ وہ ایک ہی اولمپک میں دو تمغہ جیتنے والی ملک کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔ اس سے قبل پیرس اولمپک کے دوسرے دن انھوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل سنگل ایونٹ میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہاکی مقابلہ:

ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہوئے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آئرلینڈ کو 0-2 سے شکست دی۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ نے ہی دونوں گول داغے اور ہندوستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار نبھایا۔ شروعاتی دو کوارٹر میں ہی ہندوستان نے جیت کی دعویداری پیش کر دی تھی اور آخر کار آئرلینڈ کو بری طرح سے شکست ہاتھ لگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں