Monday, January 6, 2025
ہومSportsپیرس پیرالمپک، ایرانی خاتون نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

پیرس پیرالمپک، ایرانی خاتون نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا


— فائل فوٹو

پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں ایرانی کھلاڑی سارہ جوانمردی نے ایران کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس پیرالمپک گیمز 2024ء کے شوٹنگ مقابلوں کے تحت خواتین کے 10 میٹر P2 کے فائنل مقابلے کا انعقاد ہوا۔

فائنل میں ایرانی کھلاڑی سارہ جوانمردی کا ترکیہ کی کھلاڑی آئسل اوزجان سے ٹکر کا مقابلہ ہوا۔

ابتدا میں ترکیہ کی کھلاڑی ایرانی کھلاڑی پر بھاری رہی لیکن فیصلہ آخری راؤنڈ میں ہوا جس میں سارہ جوانمردی 236.8 پوائنٹس کے ساتھ اپنے حریف کو پیچھے چھوڑ کر چیمپئن بن گئی۔

ٹوکیو پیرالمپکس گیمز 2020ء کی گولڈ میڈلسٹ سارہ جوانمردی نے شوٹنگ کے مقابلے میں 236.8 پوائنٹس اسکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ایرانی شوٹر نے طلائی تمغہ اپنے نام کر کے پیرالمپک میڈل دوڑ میں ایران کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس مقابلے میں ترکش کھلاڑی اوزجان نے چاندی جبکہ بھارت کی روبینہ فرانسس نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں