Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsپیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء کے  تیسرے روز دو اہم مقابلے

پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء کے  تیسرے روز دو اہم مقابلے



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء کے  تیسرے روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر تماشائیوں، فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور فیملیز بھی موجود تھی۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ریجاس /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے پانچ،میرحذیفہ احمد نے دواور راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔ ریجاس /ماسٹر پینٹس کی طرف سے خوان ٹرینو ڈائزنے دو، ممتاز عباس نیازی اور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ادھر دوسرے میچ میں تین ٹیموں نے دو دو چکرز کے میچز کھیلے جن کے بعد نیوایج کیبلز نے پہلے پی اے ایف کو 8-1 سے اور پھر ماسٹر پینٹس کو 4-2 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آج بروز جمعتہ المبارک دواہم میچز کھیلے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں