Thursday, December 26, 2024
ہومSports پیٹ کمنز کا انڈین کرکٹرز کےحوالےسے بیانبھارتی شائقین آگ بگولہ

 پیٹ کمنز کا انڈین کرکٹرز کےحوالےسے بیانبھارتی شائقین آگ بگولہ



 (24نیوز)بارڈرگواسکر ٹرافی سے پہلے آسٹریلین ٹیسٹ کپتان  پیٹ کمنز نے ایک بار پھر بھارتی پلیئرز کو نشانے پر رکھ لیا۔

 سیریز شروع ہونے سےقبل  انٹرویو کے دوران پیٹ کمنز سے سوال پوچھا گیا کہ کون سابھارتی  کھلاڑی آسٹریلوی سیٹ اپ میں جگہ بنالے گا  کمنز نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر فوری طور پر دبنگ جواب دیا ’’نہیں، کوئی نہیں‘‘ پیٹ کمنز کے بیان پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہو گئے۔یہ سن کر میزبان بھی  حیران رہ گئے۔ 

نیتھن لیون نے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا، مچل مارش نے  رشبھ پنت کو چنا، ٹریوس ہیڈ نے روہت شرما کومنتخب کیا جبکہ  سکاٹ بولانڈ نے جسپریت بمراہ کو جگہ دی۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی  سیریز کا آغاز کل سےپرتھ میں ہو گا۔   





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں