Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsپیٹ کمنز کا کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی افواہ پر تبصرہ

پیٹ کمنز کا کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی افواہ پر تبصرہ


فوٹو : بھارتی میڈیا

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر بیان کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی کی  پرفارمنس کے بعد یہ افواہ پھیلی کہ وہ سیریز کے آخری ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

سیریز کے پہلے میچ میں سنچری اسکور کرنے کے بعد ویرات کوہلی آف اسٹمپ کے باہر مشکلات میں گھرے رہے اور 5 ٹیسٹ میچوں کے دوران 8 مرتبہ سلپ میں کیچ دے بیٹھے، جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ یہ سیریز ممکنہ طور پر کوہلی کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کو ایک بہترین حریف قرار دیا ہے۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ  اگر یہ بارڈر گاوسکر ٹرافی واقعی کوہلی کا آخری آسٹریلوی دورہ ہے تو انہیں افسوس ہوگا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ  کھیلنے کا ہمیشہ لطف آیا۔ وہ پچھلی ایک دہائی سے اسٹار بلے بازوں میں شامل رہا ہے۔ ان کا وکٹ لینا کھیل جیتنے کی طرف ایک بڑا قدم ہوتا ہے، اس لیے اگر یہ اس کی آخری سیریز ہے تو افسوس ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں