Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsپی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا

پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا


فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا جس میں پی ایس ایل ونڈو سمیت کئی اہم امور کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورکنگ گروپ اجلاس میں ونڈو سمیت کئی تجاویز پیش کی تھیں، پی سی بی نے پی ایس ایل ورکنگ گروپ اجلاس کی تجاویز سے متعلق فیڈ بیک مانگا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پی سی بی نے 7 اپریل سے 20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہے، پی ایس ایل کے میچز 12 اپریل سے 20 مئی تک کرانے کی تجویز ہے جبکہ فائنل سمیت پلے آف کے میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی تجاویز بھی پیش کی گئی تھیں۔

پی سی بی نے پی ایس ایل شیڈول مشاورت کے لیے فرنچائز کے حوالے کردیا ہے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی کے وینیوز رکھے گئے ہیں۔

لاہور میں 10 اور کراچی میں 5 میچز کرانے کی تجویز ہے۔

علاوہ ازیں میچ نیوٹرل وینیو پر کرانے کی صورت میں اخراجات سے متعلق فرنچائزز کو وضاحت درکار ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں