Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsپی ایس ایل کا ڈنکا زور وشورسے بجنے لگامعروف بلے باز بھی...

پی ایس ایل کا ڈنکا زور وشورسے بجنے لگامعروف بلے باز بھی لیگ کا حصہ بن گئے



(24نیوز)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) پلیئرز ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو شارٹ نے بھی رجسٹریشن کرا لی ہے۔

میتھیو شارٹ نے مجموعی طور پر 122 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 18 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا رکھی ہے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 2829 رنز بنا رکھے ہیں۔

پی ایس ایل کیلئے کولن منرو،، ڈیوڈ ولی، جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، سیم کرن، ڈیوڈ ولی، عثمان خواجہ،کوہلر کیڈمور، ڈیرل مچل، رائلی روسو، ایلکس کیری، مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن سمیت کئی بین الاقوامی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10ویں کیلئے پلیئرز کے ڈرافٹ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا، رویتِ ہلال حکام نے بتادیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں