Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsپی ایس ایل کھیلنے والوں کی لائنیں لگ گئیں مزید 2غیرملکی کھلاڑیوں...

پی ایس ایل کھیلنے والوں کی لائنیں لگ گئیں مزید 2غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کیلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، مزید 2 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے سائن اپ کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہو گی جبکہ ایونٹ کا 10 واں ایڈیشنل اپریل میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 کیلئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے دو مزید کھلاڑیوں نے ایونٹ کی ڈرافٹنگ کیلئے سائن اپ کرلیا۔نیوزی لینڈ کے سٹار بیٹسمین مارک چیپمین نے پی ایس ایل 10 کیلئے سائن اپ کرلیا، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں گے۔

مارک چیپمین نے اب تک مجموعی طور پر 171 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 2 سنچریوں اور 20 نصف سنچریوں کی بدولت 3 ہزار 424 رنز بنائے ہیں جبکہ وہ 22 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے سٹار اسپنر مجیب الرحمان بھی پی ایس ایل 10 کیلئے سائن اپ ہوگئے، وہ اس سے قبل پشاور زلمی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔مجیب الرحمان نے مجموعی طور پر 244 ٹی 20 میچز میں 261 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کی بہترین کارکردگی 15 رنز کے عوض 5 وکٹ ہے، مجیب نے 2 مرتبہ 5 اور تین مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں