Friday, December 27, 2024
ہومSportsپی ایس ایل کے دوران ویمن نمائشی میچز نہ ہونے کا افسوس...

پی ایس ایل کے دوران ویمن نمائشی میچز نہ ہونے کا افسوس ہے، سابق کپتان بسمہ معروف



پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ویمن ٹیموں کے نمائشی میچز نہ ہونے کا افسوس ہے۔

بسمہ معروف نے ان خیالات کا اظہار اپنے تعلیمی ادارے کنئیرڈ کالج کے سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ بسمعہ معروف کے ہمراہ اسپورٹس ڈے میں ان کی بیٹی بھی ہمراہ تھیں۔

بسمہ معروف نے کہا کہ ویمن کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل کی طرز پر لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوران ہمارے نمائشی میچز ہوئے تھے، غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی، رواں سیزن میں ہمارے نمائشی میچز کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے پی ایس ایل کے دوران ہمارے نمائشی میچز نہیں ہو ئے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے بھی فائدہ ہوتاہے، اسکلز بہتر ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد ہمارے ریزلٹس میں بہتری آئی تھی۔

بسمہ معروف نے کہا کہ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کے ٹور میں جو مومنٹم بنا ہوا تھا اس کے مطابق کھیلیں۔

پی ایس ایل کے حوالے سے بسمہ معروف نے کہا کہ تمام ٹیمیں ہماری اپنی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہوں اس لیے اسے اسپورٹ کر رہی ہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں