Friday, December 27, 2024
ہومSportsپی ایس ایل 10؛پلاٹینم کیٹیگری کیلئے کس کس کھلاڑی کو فائنل کیا...

پی ایس ایل 10؛پلاٹینم کیٹیگری کیلئے کس کس کھلاڑی کو فائنل کیا گیا؟نام سامنے آ گئے



(وسیم احمد)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی پلاٹینم کیٹیگری کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لئے گئے، کراچی کنگز سے کوئی کھلاڑی پلاٹینم کیٹگری کیلئے فائنل نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پلاٹینم کیٹیگری کیلئے لاہور قلندرز سے شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث روف پلاٹینم کیٹگری میں فائنل ہوگئے،پشاور زلمی نے بابر اعظم اور صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں رکھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے بھی محمد عامر کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائٹیڈ نے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ ، ملتان سلطانز نے محمد رضوان اور اسامہ میر کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل رکھا۔

پی ایس ایل 10 کے لئے ملتان سلطانز کے افتخار احمد اور عباس آفریدی کے درمیان فیصلہ تاخیر کا شکار ہے، دونوں کھلاڑیوں کا نام ریویو کمیٹی کے پاس بھیجا گیا ہے۔

پلاٹینم کیٹگریز کے علاوہ باقی تمام کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے ناموں پر ووٹنگ کی وجہ سے معاملہ سلیکشن پینل کے پاس چلا گیا، سلیکشن پینل ریویو کرکے کل تک تمام فرنچائززکو نام اور کیٹیگریز بھیج دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عماد وسیم کے بعد ایک اور قومی فاسٹ بولر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں