(وسیم احمد)پاکستان سپرلیگ کے میلے کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری،ساؤتھ افریقہ کے روسے وینڈر ڈوسن نے رجسٹریشن کروا لی۔
اب تک رجسٹر ہونیوالے کھلاڑیوں میں الیکس ہیلز ،عثمان خواجہ، انگلینڈ کے ٹام کرن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان اور جیسن رائے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان اور زمبابوے کے سکندر رضا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔