Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپی ایس ایل 9: آفیشل انتھم ’کھل کے کھیل‘ کے ریلیز ہوتے...

پی ایس ایل 9: آفیشل انتھم ’کھل کے کھیل‘ کے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ



(زین مدنی) معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گائے پی ایس ایل 9 کے آفیشل انتھم  ’کھل کے کھیل‘ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ بنا ڈالے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گانا ’کھل کے کھیل‘ عوام میں مقبول ہو گیا، علی ظفر کے لکھے، دھن ترتیب دئیے  اور  گائے اس گانے نے موسیقی کے دیوانوں کے دلوں پہ راج کرلیا ہے، یہ گانا   اس وقت یوٹیوب پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل شروع ہونے سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم بولر انجرڈ ہو گئے

علی ظفر نے  5 سال بعد پی ایس ایل کا گانا گایا ہے جس کی کمی تمام کرکٹ اور موسیقی کے شائقین کو محسوس ہورہی تھی، علی ظفر کا یہ گانا آئمہ بیگ کے ساتھ فلمایا گیا ہے۔

اس گانے کو بے پناہ پسندیدگی ملنے کے بعد ایکس پہ کنگ از بیک بھی ٹرینڈ دیکھنے میں آیا جس میں شائقین نے علی ظفر کی واپسی کو سراہا اور خاص کر ان کی اس گانے میں بھی اینٹری کی تعریف کی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں