پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے فائنل مقابلے میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل مقابلے کے لیے اسلام آباد کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور اوبیڈ مک کوئے پر مشتمل ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، محمد علی اور عباس آفریدی پر مشتمل ہے۔